پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 34 ہزار 408 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 172 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 28,149,483 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,909,037,085 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 386 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 408 کی سطح پر ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں رہی اور 100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزارکی سطح پر بحال ہوا تھا۔

ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور انڈیکس مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتامی روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جبکہ اس سے قبل جمعرات کو بھی 141 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے اور کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سبسڈی کے موجودہ نظام کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، وزیراعظم

Advertisements
julia rana solicitors london

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply