کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان کی وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا اور فیصلہ کیا گیا عوام کوکورونا سے بچاؤکے ضابطہ اخلاق پرعمل کی تلقین کی جائے گی۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے، اس صورتحال میں وفاقی حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی پر غور شروع کردیا ہے۔
پاکستان بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدچارہزار 688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد85ہزار 264 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں اب تک اکتیس ہزار ایک سو چار،سندھ میں32ہزار 910، خیبرپختونخوا میں گیارہ ہزار373، بلوچستان میں پانچ ہزار224، اسلام آباد میں 3 ہزار 544، گلگت بلتستان میں 824 اور آزاد کشمیر میں 285افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعدادایک ہزار770 ہو گئی ہے اور اس دوران 20 ہزارایک سو سڑسٹھ افراد کے کورونا ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔
اب تک 30 ہزار128مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں