ضرورت (سو الفاظ کی کہانی)۔۔سیف الرحمٰن ادیب

“یہ قبولیت کی جگہ ہے۔ یہاں کھڑے ہو کر جس چیز کی ضرورت ہو مانگ لو۔ دعا قبول ہوگی۔ بس شرط یہ ہے کہ توجہ سے مانگنا۔”
کسی نے اپنے لیے اولاد کی دعا کی،
کسی نے ترقی کا سوال کیا،
کوئی ہاتھ پھیلائے مال و دولت مانگ رہا تھا،
کوئی اچھی نوکری کے لیے دعا کر رہا تھا۔
کسی کو نافرمان اولاد کی فکر ستا رہی تھی اور کسی کو بیمار والدین کی یاد آ رہی تھی۔
میں کراچی کا تھا۔
ہاتھ اٹھائے، توجہ دی، اور آنکھیں بند کرتے ہی میری زبان سے بے اختیار نکلا:
“تین گھنٹے بجلی۔”

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply