رب کی رحمت کا
دھرتی پہ ہے استعارہ
میری پیاری بیٹیا رانی
بابا کی راج دلاری
من موہنی، سوہنی
بابا کی گڑیا رانی
جب جب گڑیا مسکراتی ہے
رحمت گھر پہ چھا جاتی ہے
بیٹیا رانی کی بے لوث محبت
سب کے دکھ مٹاتی ہے
رب کی رحمت ہے میری بیٹیا
رحمت بانٹتی جاتی ہے
پھولوں سے بھی پیاری ہے
تاروں کی شہزادی ہے
چندا سے بھی پیاری ہے
بابا کی راج دلاری ہے
گڑیا ہماری پیاری ہے
بابا کی زندگی کی روشنی ہے بیٹیا
بابا کے دل کی دھڑکن ہے بیٹیا
بابا کی سانسیں بیٹیا ساتھ چلتی ہیں
بابا بیٹیا کی آنکھوں سے دیکھے
تو ہر سو بہار ہوتی ہے
بیٹیا دور ہو تو بابا
خزاں میں
درخت سے ٹوٹے
ہوا میں اڑتے زرد پتے جیسا ۔۔۔۔
بابا کی کائنات ہے بیٹیا
رب کا شکر اس کا احسان
اس کی رحمت ہے میری بیٹیا
بابا شاہد کی بیٹیا
جہاں رہے، ہر ہر لمحہ
رب کی محبت و حفاظت کے
حصار میں رہے

خوشیاں سایہ فگن رہیں
فرشتے نگہبانی کریں
کائنات کی سب خوشیاں
کائنات کی سب خوشحالی
بابا شاہد کی گڑیا بیٹیا کا نصیب ہوں
آمین ثم آمین یا رب العالمین
دعا گو بابا شاہد
Facebook Comments