دختر وطن۔ سو الفاظ کی کہانی۔۔سیف الرحمن ادیب

اس کی کہانی درد کی ایک تصویر تھی۔
جس کے ہر کونے سے خون کی بوندیں ٹپک رہی تھیں۔ اسی وجہ سے پتھر دل بھی موم ہو گئے تھے۔
اس کی کہانی سن کر حجاج بن یوسف نے بھی ہزاروں محمد بن قاسم بھیجنے کا وعدہ کیا۔
چنگیز خان نے کہا: “میں اس کی آزادی کی خاطر کھوپڑیوں کے پہاڑ کھڑے کر دوں گا۔
ہٹلرر بھی اس کی کہانی پر خون کے آنسو بہانے لگا۔
پھر میں نے قوم کی بیٹی کی داستان اپنے ملک کے سپریم لیڈر کو سنائی۔
دو سال ہو گئے، اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply