کامیابی وہی ہے جس میں آپ حصہ دار بڑھاتے چلے جائیں، اکیلے جیتنا بھی کیا جیتنا۔ جب اگست میں Merkit.pk کا ڈول ڈالا تھا تو خواہش تھی کہ پاکستان میں اکنامک ایکٹوٹی بڑھائی جائے، جابز کریٹ کی جائیں، کاروبار کی جانب لایا جائے۔ موٹیویشنل سپیکر کے بجائے موٹیویشنل ورکر بنا جائے۔ مجھے بہت سے لوگوں نے ڈرایا کہ پاکستان یں پیسے لگانا بیوقوفی ہے، کام کے لوگ نہیں ملتے، وینڈر سے کسٹمر تک فراڈ ہیں، پیسے ڈبوئے گا۔ مگر خواب کی تعبیر کی کوشش لازم ہے۔ ہاں محتاط اور بدید ہو کر کام کرنا پڑا مگر کام ہوا۔ منزل ابھی دور ہے مگر سفر الحمداللہ مزیدار ہو گیا ہے۔ میں بہت ممنون ہوں اپنے دوست اور بھائی Mustafain Kazmi کا جس نے فقط میرے خواب پر میرے ساتھ انوسٹمنٹ کی، بہت بڑا کریڈٹ مرکٹ کی پوری ٹیم کو جس نے نعمان چیمہ ایم ڈی اور ضیا الحسن(لاہور) اور معاذ(کراچی) کی سربراہی میں کمال کیا۔ تشنہ مستری، عمیر ملک اور دیگر تمام دوست اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کو بہت محنت سے چلا رہے ہیں جن کےلیے انکا بہت شکریہ۔
الحمداللہ چار ماہ میں جیسا رسپانس آیا ،جیسے آپ لوگوں نے مان رکھا، اپنے فیصلے پہ کوئی افسوس نہیں ہے۔ مرکٹ نے کرونا کے اس وار میں بھی کراچی اور لاہور میں 26جابز کریٹ کی ہیں، 90سے زائد لوگوں نے پہلی بار کاروبار شروع کیا ہے۔ اس وقت ڈھائی ہزار کے قریب لوگ مرکٹ پر کاروبار کر رہے ہیں۔ اسی سے حوصلہ پا کر کچھ نئے پراجیکٹس بھی لانچ کر رہا ہوں انشااللہ جو پاکستان میں اکنامک ایکٹوٹی کےلیے کام کریں۔
میرا خواب تھا کہ مکالمہ کی مانند مرکٹ کو بھی لوگوں کا اپنا بنا دوں، میرے بنا بھی چلے۔ یہ موسم جہاں لوگوں کی نوکریاں جا رہی ہیں اور کاروبار بند ہو رہے ہیں، ہم کوشش کریں کہ جابز لانچ کریں۔ ایک شخص یا چھوٹے پراجیکٹ کیلئیے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ بڑے پیمانے پر روایتی جاب کرئیشن کر پائے سو نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے کافی سوچ بچار کے بعد ہم مرکٹ پاٹنر پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ آپ بیکار ہیں یا فقط آمدنی بڑھانا چاہتے ہیں، آن لائن کام کر کے پیسے کمانا چاہتے ہیں یا آف لائن کام کر کے، یہ اب آپ خود طے کریں گے۔
پاکستان میں ابھی غیر روایتی جابز کا تصور بہت مضبوط نہیں ہے سو شاید بہت سے لوگ اس کانسپٹ کو سمجھ نہ پائیں۔ یہاں سانپ کے ڈسے رسی سے بھی ڈرتے ہیں سو شک سے بھی دیکھیں گے۔ لیکن نہ تو یہ کوئی “پونزی” سکیم ہے نہ ہی کسی دوسرے کو دھوکہ دینے والی جاب بس کام کیجیے، اور اپنا حصہ لیجیے۔ اگر آپ کو خود پہ یقین ہے، محنت کرنا چاہتے ہیں، کام کر سکتے ہیں تو اس پروگرام کا حصہ بن کر اپنی آمدنی بڑھا سکتے ہیں۔ ہماری کیلکولیشن کے مطابق اس پروگرام پہ پارٹ ٹائم یا فل ٹائم اچھا کام کرتے ہوئے کوئی بھی شخص دس ہزار سے لے کر ایک لاکھ ماہانہ تک کما سکتا ہے، محنت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی آمدنی بڑھتی جائے گی۔

آئیے مل کر ایک ایسے کاروبار کی بنیاد رکھیں جسکا پہلا اصول دیانت اور شراکت ہو۔ پروگرام کی تفصیلات اس لنک پہ ہیں، فارم بھر کے بھیجیے، اور ٹیم آپ کا انٹرویو کر کے پارٹنر فائنل کرنا شروع کر دے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں