امریکہ میں ایک اور عرب خاتون کی اہم عہدے پر تقرری

(نمائندہ خصوصی مکالمہ)امریکہ میں منتخب صدر بائیدن (US President-elect Joe Biden) نے وائٹ ہاؤس میں اپنی ٹیم کے لیے ایک اور مسلم عرب اردنی Jordanian خاتون دانا شباط “Dana Shubat” کو قانونی مشیر Legislative Aide کی ٹیم کے ممبر کے طور پر شامل کیا ہے۔اردنی نژاد دانا شباط وائٹ ہاؤس میں پچاس سے زیادہ نئے افسران میں قانونی امور کی مشیر ہوں گی، اور قانون سازی امور کی سٹراٹیجک رابطہ کار کے طور پر کام کریں گی۔

عرب نژاد دنا شباط دوسری امریکی خاتون ہیں جنہیں جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے فلسطینی نژاد امریکن ریما ڈوڈن کو وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر Deputy Director برائے قانون سازی امور Legislative Affair نومبر سنہء 2020 میں متعین کیا گیا تھا۔ اصلا آ بائی طور پر ریما ڈوڈن اسرائیل کی طرف سے قسبض فلسطین کے مقبوضہ علاقے درہ Dura سے تعلق رکھتی ہیں۔

 

دانا شباط کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں اور کولوراڈو میں ہی پرورش پائی، دانا شباط نے علم النفس اور منی لیڈر شپ کے مضمون میں کولوراڈو یونیورسٹی سے گریجویشن 2018 میں کیا ہے۔ دانا شباط کے والد اردن سے آنے والے تارک وطن Immigrants میں سے ہیں، دانا شباط قانون سازی کے میدان میں سنہء 2017 کے دوران امریکی سینیٹ میں ٹرینر کی حیثیت سے قدم رکھا تھا تاہم صحیح معنوں میں سنہء 2018 میں ٹرینر کی حیثیت سے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ دانا شباط امریکن کانگریس میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے اہلکاروں کی سوسائٹی کی ڈپٹی چیئرمین بھی ہیں۔

جو بائیڈن نے اپنی ٹیم کے افراد کا انتخاب نظریاتی اور نسلی تنوع کی بنیاد پر کیا ہے۔ امریکہ میں پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باصلاحیت افراد کو بائیڈن کی ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ابتدا میں وائس پریزیڈنٹ Vice President کے لئے کملا ہیرس Kamala Harris، کا انتخاب کیا ، اگست سنہء 2020 میں جو بائیڈن نے “Plan for Partnership” دیا تھا، عرب اور امریکن کا ملک کر امریکا کی ترقی میں کردار بطور “essential to the fabric of our nation” تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نومبر سنہء 2020 کے امریکی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی فلسطینی نژاد امیدوار ایمان جودہ “Iman Jodeh” بھی Colorado House of Representatives منتخب ہوئیں ہیں اس کے علاوہ امریکن مسلم ، کانگریس سے الھان عمر Ilhan Omar اور راشدہ طلیب Rashida Tlaib نے بھی US House of Representatives اپنی سیٹیں برقرار رکھی ہیں ۔ ان مسلمان خواتین نے نے ہمیشہ فلسطین کے حقوق کے لئے اور اسرائیل کے غاعب رویوں کی امریکا کے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply