• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “پارڑی ہورہی ہے “ٹرینڈ اصل میں کس لڑکی نے شروع کیا تھا،آپ بھی جانیے

“پارڑی ہورہی ہے “ٹرینڈ اصل میں کس لڑکی نے شروع کیا تھا،آپ بھی جانیے

19سالہ دنانیر مبین ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ والی انسٹاگرام ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں اور اب انہیں ٹی وی شوز میں مدعو کیا جا رہا ہے اور اب افواہ گردش میں ہے کہ وہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بننے جا رہی ہے۔ بہرحال جو ٹرینڈ شروع کرنے پر دنانیر مبین کو اتنی شہرت حاصل ہوئی، اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ٹرینڈ دنانیر نے شروع ہی نہیں کیا تھا بلکہ اس نے ایک اور لڑکی کی نقل کی تھی۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی کا نام ’تسبیل گیلانی‘ ہے جس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 30جنوری کو ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس ویڈیو میں وہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مظفرآباد میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ ہوٹل کی لفٹ میں تسبیل گیلانی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے کہتی ہے کہ ”گائز یہ ہم ہیں اور یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے۔“تسبیل گیلانی نے یہ ویڈیو 30جنوری کو جبکہ دنانیر مبین نے اپنی ویڈیو 6فروری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹرینڈ دنانیر مبین نہیں بلکہ تسبیل گیلانی کے ذہن کی پیداوار تھا۔تاہم اس کا کریڈٹ دنانیر مبین لے اڑی۔

julia rana solicitors

دنانیر نے یہ آئیڈیا تسبیل گیلانی کی ویڈیو سے لیا، اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ دنانیر نے تسبیل گیلانی کی اس ویڈیو پر کمنٹ بھی کیا تھا۔ اس نے اپنے کمنٹ میں لکھا تھا کہ ”میرے خیال میں یہ وقت ہے کہ میں یہ ویڈیو اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دوں۔“ اس کے بعد دنانیر نے یہ ویڈیو پوسٹ کی اور وہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تسبیل گیلانی نے دنانیر کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” بہترین فیصلہ“۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply