• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر کس عجیب و غریب تحفے کی فرمائش کی؟

94 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پر کس عجیب و غریب تحفے کی فرمائش کی؟

کینیڈا میں 94 سالہ خاتون نے سالگرہ کے موقع پر تحفے کے بجائے کورونا ویکسین لگوانے کی فرمائش کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 94 سالہ خاتون نینا راکٹ نے کہا کہ تحاف نہیں لینا چاہتی، انکے بجائے کورونا ویکین لگوانا چاہتی ہوں۔

خاتون کے دروازے پر ایک بینر لٹک رہا ہے جس پر درج ہے کہ ’’میں آج 94 سال کی ہوگئی ہوں، مجھے تحفہ نہیں صرف ویکسین چاہیئے۔‘‘

دوسری جانب نینا راکٹ کی بیٹی مارگریٹ کا کہنا تھا کہ ویکسین دستیاب نہیں، اس لیے یہ پیغام لکھ کر دروازے پر لگایا ہے۔

واضح  رہے کہ کینیڈا میں دسمبر سے کورونا ویکسی نیشن جاری ہے تاہم اب تک 94 سالہ نینا راکٹ کی باری نہیں آسکی ہے جس پر وہ مایوسی کا شکار ہیں، وہ کہتی ہیں کہ حکومتی وعدے پورے نہیں ہوئے اور ڈاکٹرز بھی نامکمل معلومات فراہم کررہے ہیں۔

نینا کی بیٹی مارگریٹ نے تمام عمر رسیدہ افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح اپنے گھروں پر بھی کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے بینرز آویزاں کریں، شاید حکومت کو آپ کا خیال آجائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply