پاکستان کے سال 2020 کے لئے 5دیانتدار ترین سرکاری ملازمین کو منگل کے روز سرینا ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان پانچ ناموں میں مکالمہ کے ممتاز لکھاری اور معروف بیوروریٹ مختار پارس ڈائریکٹر جنرل آف دی سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے علاوہ، آمنہ بیگ اے ایس پی فرنٹیئر کانسٹیبلری لائنز اسلام آباد، دریان خاتون میمن پرنسپل گرلز لوئر سیکنڈری سکول سکھر ، طارق جاوید مینگل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بلوچستان اور اظہر علی چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شامل ہیں ۔جنہیں اپنے اپنے شعبوں میں ان کے شاندار کام، دیانتداری اور ایمانداری پر انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز دیئے گئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہورذوالفقاریونس،فیاض یاسین ڈائریکٹر پروگرامز اکاؤنٹیبلٹی لیب ،یورپی یونین کے ڈپٹی ہیڈ تھامس سیلر ،پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر مس لِس روزن اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں