• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی

پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کرلی

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کی ہے ان میں جرائم کی روک تھام، خواتین کی حیثیت سے متعلق اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یکم جنوری 2022 سے پاکستان تینوں کمشنز کی رکنیت سنبھالے گا۔ تینوں کمشنز کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply