جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے وہ ماسک نہ پہنیں:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے جنگ میں غیر معمولی پیش رفت پر امریکی مرکز برائے تحفظ امراض (CDC) نے بڑا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مکمل ویکسین لینے والے صرف بھیڑ والی جگہ پر ماسک لگائیں ورنہ ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نصف سے زائد بالغ افراد کو کورونا ویکسین لگنے کے بعد طبی حکام نے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد بعض اوقات بغیر ماسک کے باہر جاسکتے ہیں لیکن مجمع، کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر اجتماعات میں ماسک پہننا ضروری ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ملک میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا براہ راست نتیجہ ہے جبکہ انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply