اپنے جلتے ہوئے گھروں کے سامنے لوگوں کی سیلفیاں

افریقہ کے ملک کونگو میں آتشافشاں پھٹنے سے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے وہی لوگ اپنے جلتے ہوئے گھروں کے سامنے سیلفیاں لیتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23 مئی کو اتوار کے روز شہر کے مضافاتی علاقے میں رہائشیوں نے لاوا کی وجہ سے جلتے ہوئے گھروں کےسامنے کھڑے ہو کر سیلفیاں لیں۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں گوما نامی شہر کے رہاشیوں نے نقل مکانی کر لی ہے جب کہ لاوا آہستہ آہستہ ائیرپورٹ کی جانب بڑھتا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لوگوں کی نقل مکانی کے وقت پانچ افراد مختلف حادثات میں اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply