وزیر اعظم آج عوام کے فون سنیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے فون پر براہ راست بات چیت کی چوتھی نشست آج ہو گی۔

وزیر اعظم سےعوام کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ وزیر اعظم دوپہر 4 بجے عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے براہ راست فون پر عوام کی شکایات سنی جاتی ہیں اور اسی سلسلہ کی چوتھی نشست آج ہو گی جس میں عوام وزیر اعظم سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے۔

دو روز قبل وزیر اعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply