بھارتی شوبز انڈسٹری کی سابق ماڈل نے بھارتی فلم انڈسٹری کے 9 مردوں پر جنسی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے جس کے بعد بالی ووڈ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ماڈل نے بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار جیکی بھگنانی سمیت 8 معروف مرد شخصیات پر ان کے ساتھ زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ان 9 شخصیات میں سے ایک اداکار جیکی بھگنانی ہیں جو ’ینگستان‘‘، ’’فالتو‘‘ اور ’عجب غضب لو‘‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق ماڈل نے جن لوگوں پر الزام لگایا ہے ان میں بالی ووڈ فوٹوگرافر کولسن جولیان، معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز کے کرشن کمار، ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کے شریک بانی انیربن داس بلاہ، نکھل کمات، شیل گپتا، اجیت ٹھاکر، گروجیوت سنگھ اور وشنو وردھان اندوری شامل ہیں۔
باندرہ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپیکٹر نے ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق تو کی ہے لیکن انہوں نے اس کیس کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے فی الحال انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ماڈل کی جانب سے جن افراد پر الزام لگایا گیا ہے ابھی تک ان میں سے کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات 2015 سے رونما ہورہے ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکار جیکی بھگنانی نے خاتون کو باندرا میں ہراساں کیا۔

نکھل کمات نے انہیں سانتا کروز کے ایک ہوٹل میں ہراساں کیا۔ اس کے علاوہ شیل گپتا نے انہیں مبینہ طور پر اندھیری میں واقع ایک بلڈنگ میں 2015 میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ ایف آئی آر کی کاپی میں مزید لکھا ہے کہ فوٹوگرافر کولسن جولیان نے متاثرہ خاتون کو 2014 سے لے کر 2018 تک متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں