امريکی انٹيليجنس نے وضاحت کی ہے کہ اہلکاروں کو فی الحال کوئی خلائی مخلوق يا کسی خلائی مخلوق کا کوئی خلائی جہاز نہيں ملا۔
يہ انکشاف امریکی انٹيليجنس کی ايک رپورٹ پر کیا گیا ہے جو اسی ماہ امريکی کانگريس ميں پيش کی جائے گی۔
امریکی اخبار نيو يارک ٹائمز نے گزشتہ روز ایک رپورٹ شائع کی، جس کے مطابق حاليہ برسوں ميں ايسے تمام واقعات جن ميں کسی خلائی جہاز کو رپورٹ کيا گيا تھا، جس سے نہ رابطہ ہو سکا اور نہ ہی اس کی شناخت اور ساخت کا کوئی علم تھا، وہ بظاہر کسی خلائی مخلوق کا نہيں تھا۔
امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کا کئی حلقوں ميں بے تابی سے انتظار کيا جارہا تھا کيونکہ سازشی نظريات کے حامی کئی افراد اور حلقے يہ کہتے آئے ہيں کہ زمين کے علاوہ بھی کائنات میں کہيں اور زندگی ہے اور اس کے شواہد پر پردہ ڈالا جاتا رہا ہے۔

تاہم اب امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے اہلکاروں کو کہیں بھی خلائی مخلوق یا کسی خلائی مخلوق کا کوئی جہاز نہیں ملا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں