• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت میں بڑھتے جنسی واقعات ادکارہ راکول پریت سنگھ پھٹ پڑیں

بھارت میں بڑھتے جنسی واقعات ادکارہ راکول پریت سنگھ پھٹ پڑیں

بھارتی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ بھارت میں بڑھتے جنسی زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اخبارات میں جنسی زیادتی کے واقعات پڑھ پڑھ کر راکول پریشان ہوگئیں ہیں اور سوال اٹھایا کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی دیکھ کر بھی اگر لوگوں کو انسانیت کا احساس نہیں تو پھر کب ہوگا؟-

اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے شہر مانیسر میں ایک جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں پڑھا، مجھے اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانی ہے، ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

راکول پریت سنگھ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی ایسے واقعات کا علم ہوتا ہے تو میرا خون کھولنے لگتا ہے، کبھی کبار تو سمجھ نہیں آتی کہ زیادتی کرنے والوں کو کیا نام دیا جائے؟ یہ کم از کم انسان تو نہیں ہوسکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply