• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی‌صورتحال کیلئے خاص موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی

کراچی کے شعیب احمد نے موٹر وے کے لیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی-

ایپ سے مسافر کسی ہنگامی حالت میں اپنی لوکیشن اسپتال یا سکیورٹی اداروں تک پہنچا سکیں گے شعیب احمد نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شعیب احمد اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں موٹر وے کی مناسبت سے ایک خاص موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے جو ناصرف ٹول پلازہ کے جھنجٹ سے نجات دلا سکتی ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب احمد نے بتایا کہ اس ایپ میں صرف ایک بٹن ہوگا جو کسی ایمر جنسی پر کلک کرنے پر فوراً نوٹیفیکیشن میری یا صارف کی لوکیشن کے ساتھ اتھارٹیز کو چلی جائے گی اتھارٹی سے آٹومیٹکلی قریبی پولیس موبائل گاڑیوں گو نزدیکی ایمبولینسز کو چلی جائے گی تو ایمرجنسی کے مقام کے نزدیک ترین اہلکار جا سکے گے-
شعیب کے مطابق اسمارٹ موٹروے ایپ کے تحت آپ کو اپنے راستے میں ادا کرنے والے ٹول ٹیکس کا بھی علم ہو سکے گا اور لمبی لمبی قطاروں سے بھی چھٹکارا ممکن ہو جائے گا۔

شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لیے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہے-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply