سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے والی وڈیو میں موجود ملزم عثمان مرزا گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پہ مئی دو ہزار اکیس کی کچھ وڈیوز وائرل ہوئیں جس میں ملزم ایک لڑکی اور اسکے دوست کو حبس بیجا میں تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور برہنہ ہونے پہ مجبور کرتا ہے۔ وڈیوز اتنی پرتشدد تھیں کہ خوف و ہراس کا باعث بنیں اور عوام نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ملزم عثمان مرزا اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر ہے اور کار شورومز کا مالک بھی بتایا جاتا ہے۔ ملزم کی سوشل میڈیا والز اسکی مجرمانہ ذہنیت کے متعلق بتاتی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے رات گئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی ذہنی مریض و تشدد پسند مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں