پنجاب کے ضلع چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد شہید اور 66 سے زائد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پلُ سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا جب کہ زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسافر بس کوہاٹ سے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ جا رہی تھی جس میں 90 سے زائد افراد سوار تھے۔ بس میں سوار مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جا رہے تھے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں