افغانستان میں معاشی بحران کا خدشہ

امریکی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان میں معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ امریکہ سے آزادی کے بعد لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے، بازاروں میں اشیاء موجود ہیں،لیکن خریدار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء صرف اور خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان کے نو ارب ڈالر کا زرمبادلہ منجمد کر دیا ہے، جس کی وجہ سے افغان ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

دوسری جانب چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے لیے طالبان کو مشروط مدد کی پیشکش کی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے چائنا نیوز سروس کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان شراکت داری پر مبنی حکومت قائم کرتے ہیں اور دہشت گرد جماعتوں سے دوری اختیار کرتے ہیں تو اس صورت میں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور مدد کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وین بِن نے طالبان پر دہشت جماعتوں سے رابطے منقطع کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت کو خوش آمدید کہیں گے جس میں تمام طبقوں کی نمائندگی ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply