اسرائیل جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدی گرفتار

جیروشلم: اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں میں سے 4 کی گرفتاری کے بعد اب دیگر دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کو شمالی اسرائیلی شہر ناصرت کے مشرق سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی جیل سے سرنگ کے ذریعے 6 فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے فوجی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے علاقے کا سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

جیل سے فرار ہونے والے تمام 6 قیدیوں کا تعلق مغربی کنارے میں جنین سے ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مفرور فلسطینیوں میں سے پانچ کا تعلق اسلامی جہاد تنظیم اور ایک کا تعلق فتح موومنٹ سے تھا۔ ایک اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام قیدی عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply