مغل بادشاہوں کے دور کی عینکیں، قیمت 59 کروڑ روپے

سمارٹ گلاسز اپنی جگہ لیکن زُمرد اور ہیروں سے بنی 17 ویں صدی کی قدیم  گلاسزز کے جوڑے کی اگلے ماہ لاکھوں ڈالرز میں نیلامی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان قیمتی عینکوں کا تعلق اصل میں مغلیہ سلطنت کے شاہی خاندانوں سے ہے، جو کبھی برصغیر پاک و ہند پر حکومت کرتے تھے۔

ان چشموں کو خصوصی طور پر بری نظر سے بچنے اور ذہن کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

ان گلاسز کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس سے پہلے انہیں نیویارک، ہانگ کانگ اور لندن میں عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سوتبی کے مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کے چیئرمین ایڈورڈ گبز کا کہنا تھا کہ یہ گلاسز مغل زیورات کی دستکاری کی ایک غیر معمولی مثال ہیں، ان جیسا ڈیزائن اور نفاست کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی۔

ایک عینک کے لینز 200 قیراط کے ہیروں سے تیار کئے گئے ہیں۔ اس عینک کو ہالو آف لائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے عینک کے لینز 300 قیراط کے زمرد سے بنے ہیں اور اسے وارڈ آف ایول کا نام دیا گیا ہے.

julia rana solicitors

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں عینکیں 59 کروڑ روپے میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply