طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں۔
ترجمان طالبان نے واضح طور پر کہا کہ عالمی فنڈز کو جاری کرنے پر شرائط رکھنا غیرمناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ
خواتین کی دفاتر میں واپسی کے لیے وزارتوں کو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ داعش افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں