لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے تحقیق شروع کردی ہے جس کے باعث وہ محقق بن گئی ہیں۔
برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے خاندانی شجرہ نسب پر تحقیقات کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کی والدہ گولڈ اسمتھ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ ان کے والد کا تعلق امیر ترین خاندان مڈلٹن سے ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی خاندانی نسل پر تحقیق کررہی ہیں۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بتایا کہ ان کا خاص موضوع یہ جاننا ہے کہ ان کے آباؤ اجداد کی گزشتہ چار نسلوں کی گھریلو زندگیوں نے بچوں اور بالغوں پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں؟
39 سالہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے یہ انکشاف برطانیہ کے معروف تحقیقی تعلیمی ادارے یونیورسٹی کالج لندن کے دورے کے دوران کیا۔
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن جب دورے پر پہنچیں تو انہیں وہاں موجود پروفیسرز نے تحقیقاتی مقالوں اور کتب سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

کیٹ مڈلٹن اس موقع پر پروفیسرز سے اپنی تحقیق کی بابت مختلف سوالات کیے اور وہاں موجود کتب میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں