اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ ہوجائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں