کراچی میں بھی سائبیرن ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال مغربی ہواؤں کے سسٹم نے پاکستان کو متاثر نہیں کیا۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے درمیان ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں