لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے اور عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی بیانات سے مہنگائی کی یہ آگ نہیں بجھے گی اور ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام خودکشیاں اور حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں