
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے او آئی سی اجلاس میں شرکت پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر کی اور کہا کہ اجلاس کا مقصد افغانستان کے لیے عالمی کوششیں مربوط بنانا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس ایک فیصلہ کن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے۔ دنیا نے افغانستان کے اندر بڑھتے انسانی بحران سے نمٹنے کے لئےجلد ہی اقدام نہ اٹھایا تو یہ موجودہ دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوگا۔ او آئی سی افغانوں کی مدد میں قائدانہ کردار ادا کرے اور ایک مثال قائم کرے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں