دبئی کے حاکم شیخ محمد کو برطانیہ کی عدالت نے شہزادی حیا کو 554 ملین پاؤنڈ کی تاریخی رقم بطور تصفیۂ طلاق کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
عدالت کے مطابق یہ رقم شہزادی حیا کو اور ان کے شیخ سے دو بچوں کی سکیورٹی کے لئےطے کی گئی ہے۔ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو لندن کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ کے ساتھ بچوں کی تحویل کی عدالتی جنگ کو ختم کرنے کے لیے 554 ملین پاؤنڈ کی رقم ادا کرے۔ تصفیے کی اس رقم کا ایک بڑا حصہ شہزادی حیا بنت الحسین جو اردن کے بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن ہیں، ان کے دو بچوں کی تا زندگی سکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مختص ہوگا۔ جج فلپ مور نے منگل کے روز کہا کہ ان کی زندگیوں کو خود شیخ کی جانب سے سنگین خطرہ لاحق ہے اور یہ کہ وہ اس بھاری رقم کو اپنی اور بچوں کی حفاظت کے علاوہ اپنے ذاتی استعمال کے لئے نہیں مانگ رہیں۔ تاہم طلاق کے نتیجے میں شہزادی حیا کی جائیداد کے نقصان کی تلافی کیلئے جج مور نے شیخ کو حکم دیا کہ وہ تین ماہ کے اندر شہزادی حیا کو 251.50 ملین پاؤنڈ کی رقم ادا کرے جو ان کی برطانوی حویلیوں کی دیکھ بھال، ان کے زیورات اور ریس کے گھوڑوں کے معاوضے اور ان کے مستقبل کی سکیورٹی کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
شہزادی حیا 2019 کے اوائل میں اپنے شوہر سےخوفزدہ ہوکر بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں