لندن میں ایک ایسی خاتون رہتی ہیں جو روزانہ زیرِ زمین ریل اسٹیشن ( سب وے ) ایک ایسا اعلان سننے جاتی ہیں جو اس کے شوہر نے 1950 میں لندن انڈر گراؤنڈ کیلئے ریکارڈ کیا تھا۔
مارگریٹ مک کالم اپنے شوہر آسوالڈ لارنس کی وفات کے بعد، روزانہ جاکر ایک بینچ پر بیٹھ کر اس ریکارڈنگ،
“mind the gap ”
“فاصلہ رکھیے”
( ٹرین اور اسٹیشن کے درمیان فاصلہ رکھیے) کو سننے کا انتظار کرتی ہیں، جو لندن کا سب سے مشہور اعلان بن گیا ہے۔
2003 میں، آسوالڈ کی وفات مارگریٹ کے دل میں ایک بہت بڑا خلا پیدا کر گئی تھی جس کو پُر کرنے کیلئے مارگریٹ نے یہ راہ نکالی تاکہ اپنے شوہر کی موجودگی کا احساس برقرار رکھ سکے۔
لیکن آدھی صدی بعد یہ آواز اچانک ایک الیکٹرانک آواز سے بدل دی گئی، اس بات سے پریشان مارگریٹ نے لندن ٹرانسپورٹ کمپنی سے اپنے شوہر کی آواز کی ٹیپ مہیا کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ اسے اپنے گھر میں سننا جاری رکھ سکے۔

بہر طور اس تاریخی ارتقاء کو جان کر کمپنی نے اس اعلان کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا،
خصوصی طور پر صرف ایک اسٹاپ ( نارتھن لائن کے ایمبینکمنٹ اسٹاپ) پر اس عورت کے گھر کے پاس جہاں وہ رہتی تھی،
اس اسٹاپ پر آنے والے تمام مسافر آسوالڈ لارنس کی آواز سن سکتے ہیں اور یہ سوچ سکتے ہیں کہ ابدی محبت واقعی میں کوئی چیز ہے،جو موجود ہے۔
بلا شبہ یہ حکام بالا کاایک شاندار اقدام تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں