• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 2024 امریکی انتخابات: جوبائیڈن ، ٹرمپ کا سامنا کرنے کو تیار

2024 امریکی انتخابات: جوبائیڈن ، ٹرمپ کا سامنا کرنے کو تیار

امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی صحت اچھی رہی تو وہ 2024 کے امریکی انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔

امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ وائٹ ہاوس میں مزید چار سال گزار سکتے ہیں، اس اعلان کے ساتھ ہی جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بار مقابلہ کرنے کے لیے بےچین ہیں۔

79 سالہ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سب قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں، اور ان کی زندگی میں قسمت کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

یاد رہے سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی ایک بار پھر 2024 میں امریکی انتخابات میں صدارات کے امید وار بننے کا اعلان کر چکے ہیں، اور امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اگر اس بار پھر ٹرمپ کو شکست ہوئی تو انتہا پسندوں کے ٹولے بےقابو ہوکر کیپٹل ہِل پر دھاوا بول سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عوام کی طرف ست یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بائیڈن کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی شکست نے امریکا کو دنیا بھر میں رسوا کر دیا تھا، شکست برداشت نہ کرتے ہوئے ٹرمپ کے ہامیوں نے 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مواخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply