(نامہ نگار:محمد دانش خان)سینٹرل جیل میں قتل کے جرم میں قید طالبعلم نے انٹرمیڈیٹ میں بطور پرائیویٹ امیدوار تاریخ رقم کردی۔
نعیم شاہ نامی قیدی نے ستاسی فیصد نمبر حاصل کئے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے جرم میں بیس سال کی سزا پانے والا نعیم شاہ گیارہ سال کی قید کاٹ چکا ہے ۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلے بیس میں آنے والے نعیم شاہ کو انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے دس لاکھ روپے مالیت کی ایدھی اسکالر شپ سے نوازا ہے۔
Advertisements

اس سے قبل نعیم شاہ نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی جیل میں ہی حاصل کی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں