• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوویڈ 19: آسٹریلیا میں اومیکرون انتہا پر پہنچنے لگا ، یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ

کوویڈ 19: آسٹریلیا میں اومیکرون انتہا پر پہنچنے لگا ، یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافے کا خدشہ

(نامہ نگار/مترجم:نسرین غوری)آسٹریلیوی حکام کے ہفتے کو جاری کیےگئے بیان کے مطابق آسٹریلیا میں اومیکرون کی لہر اپنی انتہا کو پہنچ رہی ہے، اگلے چند ہفتوں میں یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ نظر آسکتا ہے ۔ آسٹریلیا میں مسلسل چوتھے روز ایک لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وباء کے آغاز سے ہی شدید حفاظتی اقدامات اور پابندیاں عائد کرنے کے باوجود آسٹریلیا میں اومیکرون ویرئینٹ کے باعث بیماری بہت زیادہ پھیل رہی ہے۔ ملک کے اکثر حصے ویکسین کی اعلیٰ شرح کے بعد اب وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کے لائحہ عمل پر عمل پیرا ہیں ۔2020 اور 2021 کے مجموعی دولاکھ کیسز کے مقابلے میں اس سال اب تک ایک اعشاریہ دو ملین انفیکشن ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

چیف ہیلتھ آفیسر پال کیلی نے اومیکرون کےپھیلاؤ  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک اس بیماری سے نمٹ نہیں سکے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں آسٹریلیا میں بڑی تعداد میں مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ لیکن کچھ ریاستوں اومیکرون کے رویے کو سامنے رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتےہیں کہ اومیکرون کیسز کے حوالے سے ہم اومیکرون لہر کی انتہاپر پہنچنے والے ہیں۔
آسٹریلیا میں پچھلے تین دن میں کیسز بڑھے ہیں لیکن ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی اور اومیکرون سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیو ساوتھ ویلز میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح نسبتاً کم ہوئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں اومیکرون کی وجہ سے ہسپتالوں کو مریضوں کی بھاری شرح داخلہ کا سامنا ہے ۔ حکام کے مطابق ہسپتالوں سے رجوع کرنے والوں میں ویکسین نہ لگوانے والے کم عمر افراد کی شرح بہت زیادہ ہے۔ کیلی کے مطابق وہ غیر ویکسین شدہ کم عمر افراد میں وبا کا پھیلاؤ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی یو میں یہ وبا پھیلتے ہوئے دیکھ رہےہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہے جہاں کوویڈ19  کے خلاف ویکسین لگانے کی شرح بہت زیادہ ہے سولہ سال سے اوپر تقریباً 92 فیصد افراد کو ویکسین کی دو خوراک لگ چکی ہیں جب کہ بوسٹر لگانے کی شرح بھی تیز تر ہوتی جارہی ہے۔ حال ہی میں ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویکسین سے مبرا ہونےکا معاملہ کافی زیادہ مشہور ہوا ہے۔ وزیر اعظم سکاٹ موریسن کی وفاقی حکومت نے رواں سال میں انتخابات کے پیش نظر اومیکرون کے حوالے سے متوقع تنقید کے جواب میں کوویڈ قوانین کے مد نظر جوکووچ کا اینٹری ویزہ کینسل کردیا تھا۔ جو کو وچ آسٹریلیا سے بے دخلی رکوانے کےلیے عدالت کے فیصلے کے انتظار میں ہیں۔
  خلیج ٹائمز

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply