مجھ سے تیرا کیا جھگڑا ہے، کیوں رکھتا ہے بیَر
کیوں رکھتا ہے بَیر، مانگ تُو میرے سر کی خَیر
پاپ پُن سے بیگانہ ہوں میں اک بھولا بالک
میں اک بھولا بالک بھیّا، تُو میرا لے پالک
تُو مُنشی، کاتب، راقم ہے، میں ا ک بھولا سائل
ایک سوالی، داد خواہ ہوں ، بھک منگا ہوں،جاہل
مجھ میں کوئی کھوٹ نہیں ہےسچا فرد، بشر ہوں
گاوں کا باسی، کام میں ماہر، میں اک کاریگر ہوں
اَے میری تقدیر کے راقم، میں اقرار کنندہ
قول کا پکا ، سدا رہوں گا میَں اللہ کا بندہ
جھو ٹا مت لکھ میرا مقدر، سچا قلم چلا
جو “ہونی” سچی ہونی ہے، وہی سامنے لا

قسمت لکھنے والے منشی، سچا کر بیوپار
سچا کر بیوپار فرشتے، یوں ڈنڈی مت مار
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں