• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر

ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر

 معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ٹک ٹک انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کا چوتھا نمبر ہے۔ بلاک کی گئی 88 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق 93 فیصد ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جب کہ 95 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی شکایات پر ہٹایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 60 لاکھ 19 ہزار سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 9 کروڑ 14 لاکھ سے زائد ویڈیوز بلاک کی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply