انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ صیہونی اتحاد ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے جنرل سیکرٹری عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اتحاد عالم اسلام کا حقیقی دشمن ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق الحوثی نے پیر کے روز یمن کے بعض قبائل کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسلامی برادریوں کو سب سے بڑا خطرہ اس اتحاد سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پہلے عالم اسلام میں اپنا قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے انہوں نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کو استعمال کیا ہے۔
تحریک انصار اللہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق ہم ایسا اس لیے کر رہے ہیں تاکہ عام لوگ امریکی صیہونی اتحاد سے متاثر ہونے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔

الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کے ساتھ کوئی بھی فرد یا گروہ درحقیقت امریکہ صہیونی اتحاد کا حامی ہے کیونکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس وقت خطے میں سعودی صیہونی اتحاد کے مفادات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں