• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرائن: روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

یوکرائن: روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

یوکرائن نے روس کے حملوں میں 8 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

یوکرائن وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرائن مسلح افواج نے لوہانسک کے علاقے میں روس کے 5 طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کے نشانہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے جاری کردہ تحریری بیان میں اس دعوے کی تردید کی اور کہا ہے کہ یوکرائن کے فضائی دفاعی سسٹموں، فوجی ائیر پورٹوں اور فضائیہ کے حساس اسلحے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

روس وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں شروع کیا گیا آپریشن ملک کے شہریوں کے لئے کوئی خطرہ تشکیل نہیں دے رہا۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کروانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply