علیم خان کی لندن میں نواز شریف سے خفیہ ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے خفیہ ملاقات کی ہے جو 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات دو روز قبل ہوئی، جس میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ن لیگ یا علیم خان کے نمائندوں نے اب تک اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی، علیم خان عمران خان سے ناراضگی کے بعد جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن روانگی سے قبل علیم خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھرعلیم خان کے ترجمان کے مطابق علیم خان کا دورہ برطانیہ نجی نوعیت کا ہے۔وہ لندن میں زیر تعلیم اپنے بچوں سے ملنے گئے ہیں۔دورہ برطانیہ میں ان کی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔علیم خان وطن واپسی کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی لائحہ عمل طے کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply