مولوی صاحب ممبر پر تشریف لائے اور اپنی مخصوص آواز میں فرمانے لگے۔ آج کی تقریر کا موضوع ہے سیرت رسول” صلی علیہ و آلہ وسلم”۔
مولوی صاحب نے اپنا گلا ٹھیک کیا اور تقریر کا باقاعدہ آغاز کیا۔
فرمانے لگے، اللہ کے رسولؐ نے اپنے تو اپنے ،کبھی دشمنوں کو بھی تکلیف نہیں پہنچائی۔
پھر فرمایا ۔۔کس طرح ایک یہودی عورت رسولِ خدا پر کیچڑ پھینکا کرتی تھی۔ ۔۔۔

لیکن جب بیمار ہوئی تو حضور اُس کی بھی تیمارداری کو تشریف لے گئے۔
ہمیں چاہئیے کہ حضور جیسے اخلاق پیدا کریں۔ اور اُنؐ کے اسوۂ حسنہ پر عمل کریں۔
تقریر کے آخر پر فرمانے لگے، ختم نبوتؐ پر ہماری جان بھی حاضر ہے۔
یہ ظالم حکومت سمجھتی کیا ہے۔
آپ آج جاؤ ، اور جا کر شہر کے سارے راستے بند کر دو۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں