اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے مستعفی ہونے کے بعد ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے جب کہ حکومتی اراکین اپنی نشستیں چھوڑ کر اجلاس سے چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں