عمران خان کی حکومت دوبارہ آئے گی؟۔۔سید محمد علی

لوگ پوچھتے ہیں کہ
عمران خان کی حکومت دوبارہ آئے گی؟

میرا جواب ہوتا ہے، انشاء اللہ عزّوجل

انشاء اللہ  عزّوجل کا مطلب ہے اگر اللّٰہ پاک نے چاہا، لیکن عربوں کا دستور ہے کہ وہ جو کام نہ کرنا چاہ رہے ہوں، اس کے لیے دل سے اور اونچی آواز سے انشاء اللہ  پکارتے ہیں۔
تاکہ ان کے سَر سے تو اُترے۔
پنجابی میں کہتے ہیں
مگروں لانا۔۔۔

پھر دوسرا سوال ہوتا ہے۔۔ عمران خان وزیراعظم پاکستان بنا کیوں؟

اور اس پر میرا جواب ہوتا ہے”کیونکہ اس نے 1992 کا ورلڈکپ جتوایا تھا پاکستان کو”۔

اگلا سوال ہوتا ہے، کپ صرف ایک ہی تو نہیں ہوتا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ بھی ہوتا ہے، چمپئنز ٹرافی بھی ہوتی ہے، سہ ملکی سیریز کا بھی کپ ہوتا ہے حتیٰ کہ اب تو دو طرفہ سیریز کے کپ کو بھی ورلڈ کپ کی طرح سمجھا اور مانا جاتا ہے اور اتنی خوشیاں منائی جاتی ہیں جیسے کوئی معرکہ مارا ہو۔ تو پھر صرف عمران خان ہی کیوں مشہور ہوا۔؟

جواب: کیونکہ عمران خان جدید کرکٹ ، کیری پیکر سیریز کے اوّلین دستے میں تھا۔
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے پانچ روزہ کرکٹ (ٹیسٹ) ختم کر کے، ایک روزہ کرکٹ کو رواج دیا۔

عمران خان 1983  اور 1987  کا ورلڈ کپ ہارا
اللّٰہ پاک نے عزت دی۔ 1992 کا ورلڈ کپ جیتے ۔۔۔ عمران خان نے جتوایا؟

میں ورلڈ کپ کے  اعداد و شمار  یہاں تحریر کروں،لیکن اس سے پہلے ایک ذاتی بات ،کہ
1992 میں میری عمر 7 سال تھی۔مجھے تو یہ یاد ہے  کہ باؤلر نے بال کرائی، فیلڈر نے کیچ کیا اور وہ ترانہ گونجنے لگا

“Who’s Gonna NUM 1”
ہم ورلڈ کپ جیت چکے تھے۔ سب گلے مل رہے تھے۔ کوئی میں میں میں نہیں کر رہا تھا۔سب خوش تھے۔ میں نے اُس دن پارے  سے چھٹی کی تھی اور پھر اگلے دن باجی سے  جوتیاں کھائیں تھیں،

گورنمنٹ کالج میں انگریزی کے پروفیسر تھے فاروقی صاحب ،ان کی بیگم ہمیں پارہ  پڑھاتی تھیں۔

خیر ۔۔اس کے بعد سوال ہوا

کہ اگر سب کھیلے تھے تو ورلڈ کپ جیتنے کا سارا کریڈت   عمران خان ہی  کیوں لے گیا؟

جواب: اس میں قائدانہ صلاحیتیں موجود تھیں۔ اس لیے سب سے زیادہ مشہور ہو گیا۔
کریڈٹ تو پوری ٹیم کا تھا۔
1. وسیم اکرم نے تباہ کن باؤلنگ کی تھی،18 وکٹیں لی تھیں۔
2. جاوید میانداد نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ اسکور کیا تھا پاکستان کی طرف سے 423 اسکور(مارٹن کرو کے اوورآل سب سے زیادہ تھے456)،
3. انضمام الحق فلاپ چل رہا تھا،سیمی فائنل میں اللّٰہ پاک نے عزت دی، نیوزی لینڈ والے گھٹنوں پر آ گئے رو پڑے کہ یہ کون آ گیا ہے،
4. رمیز راجہ نے تین سنچریاں سکور کی تھیں۔ سب سے زیادہ انفرادی سکور کیا تھا 119*
الغرض مدعا یہ ہے کہ سب کا اپنا اپنا کردار تھا، جو انہوں نے نبھایا تو ہم جیتے۔

آخر میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ
مَیں مَیں  کی گردان سے کچھ نہیں ہوتا، ٹیم ورک ہوتا ہے جس کی وجہ سے فتح ملتی ہے۔کبریائی صرف میرے رب کو زیبا ہے۔
تو بھائیوں اور دوستوں!آپ سے ادب سے التماس ہے ،اللّٰہ پاک کے فیصلے اللّٰہ پاک کو کرنے دیں۔

قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘-وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۶)
ترجمہ: کنزالعرفان
یوں عرض کرو، اے اللہ !مُلک کے مالک! تو جسے چاہتاہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے اور تُوجسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ،تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، بیشک تُو ہر شئے پر قدرت رکھنے والاہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply