مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ اپنے والد پرویز الہیٰ کا بدلہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی پر حملہ سہیل بٹ نے کیا، انہوں نے گلو بٹ پالے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سے نمٹنے آیا ہوں ،ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کریں، انہوں نے بزرگ پر حملہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران وزارت اعلیٰ کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کو ایوان سے باہر نکال کر ریسکیو کیا گیا یے۔ انہوں نے کہا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، میں نے ان کے ساتھ اچھائی کی، آج یہ صلہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے، یہ سب شہبازشریف کے فون پر کارروائی ہوئی ہے، ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں