اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی اور آٹے کے قیمت میں کمی کر دی۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ترجمان کے مطابق چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے پر بھی 75 روپے کی خصوصی کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہو گی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلہ 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہے۔
Advertisements

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ شناختی کارڈ کی کاپی پر رمضان ریلیف پیکج سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں