سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج کوٹے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ افراد حج بیت اللہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج کوٹہ میں انڈونیشیا کا پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 سالہ کورونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔
پاکستان کا حج کوٹہ 81132، بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ہے۔
اس سال 10لاکھ افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے
برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں