• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کارکنان چاند رات کو مارچ کے لیے باہر نکلیں ؛عمران خان

کارکنان چاند رات کو مارچ کے لیے باہر نکلیں ؛عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ کے دوران پوری تفصیل میں اور پوری طرح تبادلہ خیال کیا کہ اسلام آباد میں جو کال دی اس کی نوعیت کیا ہو گی۔ میٹنگ کے دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ مئی کے آخری ہفتے میں ہم کال دینے لگے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تحریک انصاف کو نہیں سب پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں اور اس لیے کال دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی ہے۔

مزید کہا کہ بیرون ملک سازش کے تحت ملک کے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک کے اوپر مسلط کیا گیا، اس وقت وفاقی کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانتوں پر ہیں، شہباز شریف کو کرائم منسٹر کہتے ہیں، ایف آئی اے اور نیب میں ان پر 40 ارب روپے کی کرپشن ہے۔ یہ ملک کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے تمام لوگ تیاری کر لیں اور ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہو گا۔

میں نوجوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے چاند رات کو بھی خاص طور پر نکلنا ہے، نوجوان جھنڈے پکڑ کر نکلیں اور ساری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک زندہ قوم ہے، اور اس کے بعد ہمارا اگلا لائحہ عمل ہو گا اس کے بعد ہماری پوری تیاری ہو گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ میرا ایمان ہے اسلام آباد مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا اور عوام کا سمندر باہر نکلے گا اور واضح پیغام دنیا کو جائے گا کہ کوئی بیرونی ملک ہمارے اوپر ایک کرپٹ ٹولہ کو مسلط نہیں کر سکے گا۔ ملک کا جو فیصلہ ہو گا وہ پاکستان کی عوام کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply