سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر انتقال کی جھوٹی افواہ پھیلنے کے بعد معروف پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنے “زندہ ہونے کی تصدیق” کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پر کسی نے بیٹسمین عمر اکمل کو ’مردہ‘ ظاہر کردیا، ان کا چہرہ کسی دوسر نعش پر لگانے کے ساتھ اعلان کیا گیا کہ حال ہی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں عمر اکمل بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

یہ اطلاع ملتے ہی سوشل میڈیا پر ہی عمر اکمل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمد اللہ میں ٹھیک ٹھاک اور راولپنڈی میں ہوں جب کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں‘۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں