راولپنڈی کے مری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج پر راولپنڈی کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
مقدمات تھانہ صادق آباد، نیوٹاؤن اور وارث خان میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق کارکنان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
Advertisements

مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن کے شیشے توڑ ڈالے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پہچانا جاسکتا ہے، مظاہرین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں