مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی بربریت مسلسل جاری، طالم مودی سرکار کے اشاروں پر چلنے والے اہلکاروں نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما اور سرینگر میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، ان کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بحارتی فوج نے نشانہ بنایا۔
کے ایم ایس کی ہی رپورٹ کے مطابق تین دنوں سے شہید ہونے والے کشمیریوں کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔
واضح رہے دو روز قبل جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک پر عائد کردہ بے بنیاد و من گھڑت الزامات پر بھارتی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنادی تھی۔ مجموعی طور پر یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچ مرتبہ 10/10سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ انہیں دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی ملی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری شہید کر دیے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں