وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، اسکے بعد پیسے آجائیں گے۔علم نہیں یک جون سے پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، معاہدے کے بعد پیسے آ جائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر ملنے ہیں، ہم نے درخواست کی 2 بلین ڈالر مزید دیں۔ امید ہے آئی ایم ایف سے سب ملا کر 5 بلین ڈالر آئیں گے
انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملیں دے۔ ڈھائی ارب ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملٰیں گے۔ سعودی عرب سے تین بلین ڈالر کی توسیع بھی ہو جائے گی۔

یکم جون کو پیٹرول مہنگا ہو گا یا نہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل لاعلم۔ کہاعلم نہیں پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، ابھی پیٹرول مہنگا کیا، نہیں لگتا چار دن بعد دوبارہ قیمت بڑھے گی، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ابھی کوئی سمری نہیں آئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں